دیر میں 5 سالہ بچہ بے دردی سے قتل

ویب ڈیسک:لوئر دیرتیمرگرہ کے قریب ہوا ڈھیری میں 5 سالہ معصوم بچے کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی۔ مقامی لوگوں نے لاش ہسپتال منتقل کر دی۔
5 سالہ بچے کا نام محمد ایاز اور والد کا نام بخت سردار بتایا جاتا ہے، قتل واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکی۔ مقامی ذرائع کے مطابق ملزمان نے بچے کو قتل کرنے کے بعد لاش ویرانے میں پھینک دی، پولیس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں:  آیت اللہ خامنہ ای کا اسرائیل پر حملہ کرنے والے پاسداران انقلاب سے اظہار تشکر