رانیل وکرم سنگھے سری لنکا کے صدر منتخب

ویب ڈیسک: سری لنکا کے ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم رانیل وکرم سنگھے کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ رانیل وکرم سنگھے 6 بار سری لنکا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔
پارلیمانی ووٹنگ کے دوران رانیل وکرم سنگھے 82 کے مقابلے میں 134 ووٹوں کے ساتھ پارٹی کے حریف دلس الہاپروما کو ہرا دیا۔ راجا پاکسے کے فرار ہونے کے بعد وکرم سنگھے نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا تھا اور اب باقاعدہ صدر منتخب ہو گئے جو نومبر 2024 تک صدارتی مدت پوری کریں گے۔
واضح رہے سری لنکا کے ایوان صدر پر مظاہرین کی چڑھائی کے بعد سری لنکن صدر راجا پاکسے گزشتہ ہفتے ملک سے فرار ہو گئے تھے اور اپنے عہدے سے استعفٰی دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے