ورلڈ اتھلیٹک چیمپئن شپ

ورلڈ اتھلیٹک چیمپئن شپ میں جیک وائٹمین نے 1500میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیت لیا

برطانوی اتھلیٹ جیک وائٹمین نے ورلڈ اتھلیٹک چیمپئن شپ میں پندرہ سو میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے،

اٹھائیس سالہ نے پندرہ سو میٹر دوڑ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ اتھلیٹ ناروے کے جیکب انگبرگزٹن کو شکست دی اور مطلوبہ فاصلہ تین منٹ 29.23 سکینڈ میں طے کیا سپین کے اتھلیٹ محمد خاطر تیسری پوزیشن حاص کرنے میں کامیاب ہوئے، 1983 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی برطانوی اتھلیٹ پندرہ سو میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے آخری بار یہ اعزاز برطانوی اتھلیٹ سٹیو کرام نے حاصل کیا تھا،

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

جاری ورلڈ اتھلیٹ چیمپئن شپ میں یہ برطانیہ کا دوسرا تمغہ ہے اس سے قبل خواتین کی پندرہ سو میٹر دوڑ میں برطانوی خاتون اتھلیٹ لورا نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا، اپنی کامیابی کے بعد جیک کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کی سب سے یادگار دوڑ بن گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا ہے کہ میں جیت گیا ہوں اور میں نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کو شکست دیدی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر