پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیدی

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اوپنر عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، دوسرا ٹیسٹ میچ بھی اسی مقام پر کھیلا جائیگا، پاکستان کی ٹیم جسے جیت کیلئے 342 رنزکا ہدف ملا تھا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کرکے میچ چار وکٹوں سے جیتا، اوپنر عبداللہ شفیق 158 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، کپتان بابر اعظم نے 55 محمد رضوان نے چالیس جبکہ امام الحق نے 35 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے پراباتھ جے سوریا نے چار جبکہ رمیش مینڈس اور دننجیا ڈی ڈسلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ گال سٹیڈیم میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے 342 رنز کا ہدف حاصل کرنا ریکارڈ ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا