سٹیٹ بینک

پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا،سٹیٹ بینک

اسلام آباد: (مشرق نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان کے حالات سری لنکا اور گھانا سے مختلف ہیں، آئی ایم ایف اور امدادی ممالک ساتھ ہیں۔
سٹیٹ بینک کے حکام کے مطابق ملکی معیشت اب بہت سنبھل چکی ہے، روپے کی قدر مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ معاشی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔ تمام مشکل فیصلے کرلیے ہیں، اب مشکل حالات نہیں۔
حکام نے کہا کہ پاکستان کبھی دیوالیہ نہیں ہوگا۔ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان کے حالات سری لنکا اور گھانا سے مختلف ہیں۔ آئی ایم ایف اور امدادی ممالک کا تعاون حاصل ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد آئی ایم ایف کا پاکستان پر اعتماد کم ہوا۔ مہنگائی عالمی سطح پر40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ بڑھتے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور درآمدی بل کے باعث روپے پر دباؤ ہے۔ روپے کی قدر مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دھمکیوں کو اپنے یا کام پر اثر انداز ہونے نہیں دیتی، فرانسسکا البانی