پشاور میں شدید گرمی، بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا

ویب ڈیسک: صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا۔ شہر اور نواحی علاقوں میں لوشیڈنگ نے عوام کی زندگی مشکل کر دی ہے۔ شہری علاقوں میں 8سے 10 جبکہ مضافاتی علاقوں میں 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ بجلی بندش سے گھروں اور مساجد میں پینے کا پانی ناپید، لوگوں کو سخت تکلیف کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اوور بیلنگ کے بعد حکومت کے پاس لوڈشیڈنگ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا لوڈشیڈنگ کم کی جائے ورنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار کے قریب پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے بجلی لوڈشیڈںگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ پشاور شہر میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ مضافاتی علاقوں میں لوڈشیڈںگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سونا پھر مہنگا ،قیمت میں 2200روپے کا بڑا اضافہ