اتحادیوں کے مجبور کرنے پر ہم حکومت میں آئے، رانا ثناءاللہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی مجبور کر کے حکومت میں نہیں لایا، اتحادیوں کے مجبور کرنے پر ہم حکومت میں آئے۔
وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پارٹی جھوٹوں اور فراڈیوں کا جتھا ہے ، یہ لوگ پروپیگنڈا کر رہے۔ میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین 10 ،10 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے۔ اگرمجھے سپریم کورٹ بلالیتی تو میں بتاتا کیسے دس کروڑ روپے دیے گئے، مجھے سپریم کورٹ میں بلاتے تو میں ان لوگون کا جھوٹ بے نقاب کرتا۔ یہ جھوٹے لوگ ہیں ان کاکام پروپیگنڈا کرناہے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ہمیں کوئی مجبور کرکے حکومت میں نہیں لایا، اتحادیوں کے مجبور کرنے پر ہم حکومت میں آئے۔

مزید پڑھیں:  پی پی 32 گجرات، چودھری پرویز الٰہی کو موسیٰ الٰہی کے ہاتھوں شکست