یوکرین جنگ میں 15000 روسی سیکیورٹی اہلکار مارے گئے، سی آئی اے

ویب ڈیسک:امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ ولیم برنز کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ میں تقریباً 15000 روسی مارے گئے۔
امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 15,000 روسی فوجی ہلاک اور اس سے تین گنا زخمی ہوئے ہیں۔ سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا ہے کہ یوکرین میں روسی ہلاکتوں کی تعداد اب تک 15,000 کے لگ بھگ ہو چکی ہے اور شاید 45,000 زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز نے کہا ہے ہمیں یقین ہے کہ ہم نے جو شراکت داری بنائی ہے وہ موثر ہے اور ہم یوکرین کی خدمات اور یوکرین کی قیادت کے ساتھ کافی مقدار میں انٹیلی جنس شیئر کر رہے ہیں جس کا وہ بہت مؤثر استعمال کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کسٹم کے2شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی