خورشیدشاہ

ہمیں آنے والے وقت میں پانی کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،خورشیدشاہ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پانی کے استعمال میں احتیاط برتنی چاہیے آنے والے وقت میں ہمیں پانی کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سید خورشید شاہ کہنا تھا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ آبادی کا بڑھنا ہے جو ایک الارمنگ صورتحال اختیار کررہی ہے۔ کچھ سالوں میں ہماری آبادی 30 کروڑ ہو جائے گی، آبادی زیادہ ہونے کی وجہ ہے بہت سے مسائل جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پانی کی زیر زمین سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ ہمیں وقت پر ڈیم بنانے چاہیے تھے ، ہم نے پانی کو ذخیرہ نہیں کیا۔
وفاقی وزیر خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے پانی کے استعمال میں احتیاط نہ برتی تو آںے والے وقت میں پانی کے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ دوسری ممالک میں پانی کے میٹر لگے ہوتے ہیں پاکستان میں پانی فری دیا جاتا ہے۔ہمیں پانی کے مسائل کو حل کرنا ہو گا ، حکومت کو توجہ دینی ہو گی، پانی کی کمی کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار میں 20 فیصد کمی آنے کا خدشہ ہے۔ ایسی منصوبہ بندی کرنی چاہیے کہ سب کو پانی میسر ہو۔ زراعت کو ترقی دے کر غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رواں سال سٹریٹ کرائمز میں ریکارڈ اضافہ، 98 افراد قتل ہوئے