ملک میں جاری بارشیں

ملک میں جاری بارشیں، چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں حق

ویب ڈیسک:لاہور اوراسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں موسلادھاربارشوں کے باعث چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھاربارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور اور اسلاآباد کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے گجرات ڈنگہ روڈ پر مکان کی چھت گر گئی میاں بیوی سمیت 8 افراد ملبے تلے دب گئے ملبے کے نیچے آکر 2 لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں۔ لاہور کے علاقہ سلامت پورہ میں بھی بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ بارشی پانی سے گلیاں تالاب بن گئیں، بارش کا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔ بادل برستے ہی متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان،ہلاک دہشتگردکسٹم اہلکاروں پرحملےمیں ملوث تھے،سی ٹی ڈی