پی پی 7 راولپنڈی میں تحریک انصاف کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر اعوان کی حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کر دی۔
الیکشن کمیشن نے پی پی 7 راولپنڈی میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ درخواست گزار دوبارہ گنتی کے لیے خاطر خواہ ثبوت فراہم نہیں کر سکا۔
پی ٹی آئی امیدوار نے الیکشن کمیشن سے 21 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ گنتی استدعا کی تھی۔ آراوکی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست کو مسترد کیے جانے پر ہائیکورٹ سے رجوع کی گئی تھی، لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ن لیگی اورپی ٹی آئی امیدواروں کے وکلا کے دلائل مکمل پرنے پر صبح پی پی 7 راولپنڈی میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی اجازت کے حوالے سے کارروائی شروع