پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک: پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پیش آیا، واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دینے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی