عالمی برادری افغانستان کے مسائل پر توجہ دے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہے افغانستان معاشی ،انسانی بحران اور دیگر مسائل سے دوچار ہے عالمی برادری افغانستان کے مسائل پر توجہ دے۔
نورخان ایئربیس پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان میں تباہ کن زلزلے اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان ہوا، متاثرہ لوگوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان نے افغانستان کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان بھجوایا ہے، افغان متاثرین کو ہر ممکن امداد پہنچانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو ے کہا کہ افغانستان پہلے بھی معاشی ،انسانی بحران اور دیگر مسائل سے دوچار ہے، عالمی برادری افغانستان میں درپیش مسائل پر توجہ دے۔ افغانستان میں مکمل امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان خوشحال ،افغانستان میں پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔ افغانستان میں شہریوں کی امداد کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کے خاتمے کی لڑائی ہماری مشترکہ ہے، سرفراز بگٹی