روس یوکرین کے دوسرے بڑے پاور پلانٹ کے قریب پہنچ گئی، برطانیہ کا دعویٰ

ویب ڈیسک: برطانوی ملٹری انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج اہم انفراسٹرکچر پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ڈونیٹسک سے 50 کلومیٹر شمال مشرق میں ووہلیہرسکا کے مقام پر یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے پاور پلانٹ کو بند کر رہی ہیں۔ برطانوی وزارت دفاع نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ روس اہم قومی بنیادی ڈھانچے جیسے پاور پلانٹس پر قبضہ کرنے کو ترجیح دے رہا ہے اور یوکرین کی افواج ووہلیہرسک پاور پلانٹ پر روسی افواج کے حملے کو پسپا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
یوکرینی فورسز نے کہا ہے کہ روسی افواج کی پیش قدمی کو بڑی حد تک ناکام بنا دیا ہے۔ کارروائی کے دوران جنوب مشرق میں 100 سے زائد روسی سیکیورٹی فورسز ہلاک کر دیئے اور 17 گاڑیوں کو تباہ کر دیا جن میں کچھ بکتر بند گاڑیاں بھی تھیں۔

مزید پڑھیں:  علی گڑھ یونیورسٹی میں 123 سال بعد خاتون وائس چانسلر تعینات