انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو گیارہ رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب لورا وولوارڈٹ 55 کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں جبکہ اینیک بوش اٹھارہ رنز بنا سکیں،اس کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اپنا سکور ڈبل فیگرز نہ لے جاسکی، انگلینڈ کی جانب سے کیتھرین برنٹ نے چار، صوفیہ ایکلسٹن نے دو، سویور اور گیلن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پندرہ اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، صوفیہ ڈنکلی نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جنوبی افریقہ کی جانب سے آیابونگا کاکھا نے تین جبکہ اینیک بوش نے ایک وکٹ حاصل کی، کیتھرین برنٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا