ماہرہ خان

اللہ وہ وقت نہ لائے کہ مجھے کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے

ویب ڈیسک : رائٹر خلیل الرحمن قمر کا کہنا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔ایک انٹرویو میں مشہوررائٹر خلیل الرحمن نے اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر دوٹوک انداز میں کہا کہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ اللہ وہ وقت نہ لائے کہ مجھے کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے۔
ماہرہ خان کہیں ملیں اورسلام کیا توجواب دوں گا لیکن انہیں معاف نہیں کروں گا۔ مجھے ماہرہ خان کا ٹوئٹ سمجھ میں نہیں آیا۔ ماہرہ خان کو اپنے ڈرامے میں مقدس رول دینا بڑی غلطی تھی۔ مجھے ماہرہ خان کی تعریف نہیں چاہیے۔اداکارہ ماہرہ خان سے ایک ٹی وی شو میں جب سوال کیا گیا کہ وہ ایک مخصوص صورتحال میں خلیل الرحمن قمر یا فردوس جمال میں سے کس کا انتخاب کریں گی تو انہوں نے خلیل الرحمن قمر کا نام لیا تھا۔

مزید دیکھیں :   شہبازگل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد