جنوبی وزیرستان میں بارودی مواد سے بجلی کے 2 ٹاور تباہ

یب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام نیلی کچھ کے مقام پر نامعلوم افراد نے بجلی کے دو ٹاور بارودی مواد سےاڑا دیئے۔
ٹاور تباہ ہونے کے باعث 132 کے وی گرڈ سٹیشن سے متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ بجلی کی معطلی کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے۔ ٹیکنیکل ٹیم سائٹ کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ علاقہ مکینوں نے حکام سے فوری طور پر بجلی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  ججز کا خط: پاکستان بار کونسل کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ