قومی کرکٹ ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھرپور مشقیں

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ چوبیس جولائی سے گال میں شروع ہوگا، پاکستان کی ٹیم جسے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے نے جمعہ کے روز گال سٹیڈیم میں بھرپور نیٹ سیشن کیا

مزید پڑھیں:  مونٹی کارلو ماسٹرز کا ٹائٹل سٹیفانوس نے جیت لیا

اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف، ثقلین مشتاق بھی موجود تھے، قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز نے نیٹ میں بھرپور بیٹنگ مشقیں کیں جبکہ بائولرز نے بھی بھرپور ٹریننگ کی

اس موقع پر فیلڈنگ ڈرلز کا بھی انعقاد کیا گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کے ان فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں حارث رئوف یا فہیم اشرف میں سے کسی ایک کو شامل کیا جاسکتا ہے ان دونوں نے بھی نیٹ پریکٹس میں بھرپور ٹریننگ کی۔

مزید پڑھیں:  سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے 7سال بعد اپنی غلطی پر معافی مانگ لی