لیبیا میں سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپ، متعدد افراد ہلاک

ویب ڈیسک: لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کےدرمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں جس میں متعدد افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
جھڑپیں جمعے کی صبح طرابلس میں بلو ہوٹل کے قریب ہوئیں جہاں پر متعدد سرکاری اور بین الاقوامی ایجنسیاں اور سفارتی مشن مقیم ہیں۔ طرابلس کے رہائشیوں نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا اس لڑائی میں ایک شخص اور ایک بچہ ہلاک ہو گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حالیہ جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
لیبیا کی ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز کے ترجمان اسامہ علی نے کہا ہے کہ علاقے کے دیگر ہسپتالوں سے رپورٹس آنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کوبلین ڈالرزکی نئی آئی ایم ایف قسط رواں ماہ ملنےکاامکان