چودھری شجاعت کا خط مصدقہ نہیں،نظریں سپریم پر جمی ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آج جوکچھ ہوا وہ میرے لیے باعث حیرت ہے، چودھری شجاعت کا خط مصدقہ نہیں،نظریں سپریم پر جمی ہیں ، جمہوریت کی ایک بنیاد اخلاقیات ہوتی ہے، پارلیمنٹ کے پاس فوج نہیں اخلاقی طاقت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی ایک بنیاد اخلاقیات ہوتی ہے۔ آصف زرداری نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے، یہ لوگ سیاست دان نہیں مافیاز ہیں۔ جو ہوا اس سے معاشی بحران مزیدبڑھےگا۔
انہوں نے کہا کہ شجاعت کا تو خط ہی مؤثر نہیں، فیصلہ پارلیمانی لیڈر کا ہوتا ہے، میں نے بھی جو خط لکھا تھا وہ رد ہوا پھر پارلیمانی لیڈر نے خط لکھا۔آئین کے آرٹیکل 63 اے میں واضح لکھا ہوا ہے کہ ووٹ ڈالنے کا فیصلہ پارٹی کا پارلیمانی سربراہ کرتا ہے۔ چودھری شجاعت کا خط مصدقہ نہیں،نظریں سپریم پر جمی ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کرکے ہماری حکومت کو گرایا گیا، احتجاج کرنے پر ہمارے ساتھ ظلم کیا گیا۔ سینیٹ میں بولیاں لگیں سب نے دیکھا مگرکوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کردیا گیا ہے۔ ملک کی معیشت کا برا حال ہے اورایسے اقدمات سے معاشی بحران اوربڑھے گا۔
عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے بعد احتجاج کی کال دی جس کےملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان نے پُرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مزید پڑھیں:  امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئَے پاکستانی وزیر پیٹرولیم متحرک