بنوں میں کیکر کا درخت کاٹنے پر 2 بھائی قتل

ویب ڈیسک: بنوں کے علاقے پلوسی عمرزئی میں کیکر کا درخت کاٹنے اور پرانی دشمنی پر مخالفین نے 2 سگے بھائیوں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان ذاتی دشمنی تھی۔
بنوں کے علاقے ککی میں ذاتی عداوت پر دو مختلف واقعات میں 2 نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ علاقے میں ایک خودکشی کا واقعہ بھی پیش آیا، 70 سالہ خاتون نے زیلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 7دہشت گرد ہلاک