شمالی وزیرستان، کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے سے3 نوجوان جاں بحق

ویب ڈسیک: شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ ملک شاہی میں دوران صفائی کنویں زہریلی گیس بھر جانے سے ایک ہی خاندان کے 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ تحصیل شیواہ کے گاوں ملک شاہی میں ایک کنویں کی صفائی کے دوران پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان آپس میں چچازاد ہیں جن میں جواد وزیر، سہیل وزیر اور منظور وزیر شامل ہے۔ تینوں نوجوانوں کی موت کنویں میں جمع زہریلے گیس کی وجہ سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ