نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی وائٹ واش کر دیا

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے میزبان آئرلینڈ کی ٹیم کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی چھ وکٹوں سے شکست دیکر وائٹ واش مکمل کرلیا ہے، سٹورمونٹ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں پال سٹرلنگ کے 40 اور مارک ایڈرین کے 37 ناٹ آئوٹ کی بدولت چھ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے سودھی اور ٹیکنر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 19اوورز میں گیلن فلپس کے ناقابل شکست 56 اور ڈیرل مچل کے 48 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، آئرلینڈ کی جانب سے لٹل نے دو وکٹیں حاصل کیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم اس سے قبل کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بھی تین صفر سے کامیاب رہا تھا، نیوزی لینڈ کے گیلن فلپس پلیئر آف دی اور سیریز قرار پائے۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ