امریکا کی میک لافلن کا 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں نیا عالمی ریکارڈ

امریکا کی خاتون اتھلیٹ سڈنی میک لافلن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں خواتین کی چار سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا ہے، بائیس سالہ میک لافلن نے مطلوبہ فاصلہ 50.68 سکینڈ میں طے کیا اس سے قبل کا ریکارڈ بھی ان کا تھا جو انہوں نے جون میں 51.41 سکینڈ میں طے کرکے قائم کیا تھا، چار سو میٹر دوڑ میں چاندی کا تمغہ نیدرلینڈز کی فیمکی جبکہ کانسی کا تمغہ امریکا کی دلائل محمد نے حاصل کیا، فیمکی گزشتہ سال ٹوکیو اولمپکس کی گول میڈلسٹ بھی ہیں، اپنی کامیابی کے بعد سڈنی میک لافلن کا کہنا تھا کہ یہ میرے لئے انتہائی خوشی کا دن ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کیلئے بھرپور تیاری کی تھی اور اس کا صلہ بھی مل گیا ہے انہوں نے کہاکہ ورلڈ ریکارڈ کی بھی خوشی اور ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے کی بھی خوشی ہے آئندہ مقابلوں میں شائقین کو میری جانب سے زیادہ بہتر کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا