ڈپٹی اسپیکر نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے، فوادچودھری

ویب ڈیسک: سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی نےعوام کےمینڈیٹ پرڈاکہ ڈالا ،ڈپٹی سپیکرکی رولنگ آئین کیخلاف ہے، ڈپٹی سپیکرنےکل ہماری اخلاقیات کاجنازہ نکال دیا ہے۔
فود چودھری نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت بیمارہیں ان کی فیصلہ کرنےکی صلاحیت محدود ہے۔ چودھری شجاعت کہتےہیں عمران خان کا امیدوارنہیں ہونا چاہیے۔ سالک حسین اور طارق صاحب پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے بغیر کونسلر بھی منتخب نہیں ہوسکتے۔ آپ پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے بغیر عوام میں جائیں گے تو جوتے پڑیں گے۔ ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی نےعوام کےمینڈیٹ پرڈاکہ ڈالا کر آئین کے خلاف رولنگ ہے، ڈپٹی سپیکرنےکل ہماری اخلاقیات کاجنازہ نکال دیا ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ ملک دیوالیہ ہونےکےقریب آچکاہے، معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچ چکاہے، ملک زرداری سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، انصاف نہیں ملےگا توپھرلوگ خوداپناراستہ بنائیں گے۔ پوراملک سیاسی عدم استحکام کاشکارہے،دیوالیہ پن صرف معیشت کانہیں سیاست کابھی ہے،عوام بھرپوراحتجاج کیلئےتیارہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، پتنگ خرید و فروخت اور کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ