جرمنی کی ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے جاری یورپی ویمنز چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، کوارٹر فائنل میچ میں جرمنی کی ٹیم نے آسڑیا کی ٹیم کو دو صفر سے شکست دی، جرمنی کی ٹیم نویں مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلئے کوشاں ہے جو ایک ریکارڈ ہوگا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا اور میچ کے25ویں منٹ میں لینا نے خوبصورت گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی میچ کے 89ویں منٹ میں جرمنی کی کھلاڑی الیگزینڈرا پوپ نے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری دو صفر کردی، یہ ان کا جاری چیمپئن شپ میں چوتھا گول تھا ، اس کے بعد آسڑیا کی ٹیم نے مقابلہ برابر کرنے کی بہت کوشش کی تاہم جرمن ٹیم کی دفاعی لائن نے آسڑیا کی کھلاڑیوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا،جرمن کھلاڑی الیگزینڈرا پوپ نے جاری چیمپئن شپ میں کھیلے چار کے چار میچوں میں گول سکور کرتے ہوئے سابق کھلاڑی ہیدی موہر کا ریکارڈ برابر کردیا ہے جو انہوں نے 1989 اور 1993 میں قائم کیا تھا جبکہ انہیں اب گولڈن بوٹ کے حصول کیلئے انگلینڈ کی کھلاڑی بیتھ کو پیچھے چھوڑنے کیلئے مزید ایک گول کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments