آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ملک کے آئین اور وحدت کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔
اپنے ٹویٹ پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں۔ وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔اسکا امیدوار بھی نہیں پھر بھی وہ شجاعت کے پاس 3 مرتبہ گیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھی اس سازش میں برابر کا شریک ہے۔ اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کر سکے تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ لیگی امیدوار کامیاب بنانے کیلئے لاہور میں سارا کام پلاننگ کے تحت ہوا ہے ۔ ان کی جیت بھی انکی ہار ہے۔2 خاندانوں میں لڑائی نواز شریف خاندان کے لیے بھی پیغام ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار صرف اپنے کیسوں سے بچنے کے لیے ہے۔ قوم دیکھ لے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہیں اور فضل الرحمن خانہ جنگی کے بیان دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئَے ضلع بھر میں 29 سنٹرز قائم