ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو اتنا تباہ کر دیا کیا کہ قیمت عوام ادا کر رہے ہیں، عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا، بڑے گھپلوں کے علاوہ ٹرانسفر، پوسٹنگ بھی فروخت ہوتی رہی۔
ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہےکہ عمران نیازی یادداشت کی کمی کا شکار ہیں، ان کوچند یاد دہانیوں کی ضرورت ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا، بڑے گھپلوں کے علاوہ ٹرانسفر، پوسٹنگ بھی فروخت ہوتی رہی۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے معیشت کو اتنا تباہ کر دیا کیا کہ قیمت عوام ادا کر رہے ہیں، عمران نیازی نے عالمی سطح پر ملک کے وقار اور دوست ممالک سے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا۔ عمران خان نے اقتدار کی لالچ میں توازن کا احساس کھو دیا ہے، عمران خان کا جھوٹ، پروپیگنڈہ اور حقائق اس کا ثبوت ہیں۔
Load/Hide Comments