چترال میں بارشوں سے 3 گھر تباہ

چترال میں بارشوں سے 3 گھر تباہ، فصلیں سیلابی ریلوں کی نذر

ویب ڈیسک: ضلع چترال میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے ایک بار پھر تباہی مچادی، تین گھر اور تیار فصلیں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہ ہو گئیں۔
اپرچترال کے چرون اور چترال گول میں بارشوں سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی ۔ گبور ویلی میں میردین کے مقام پر سیلابی ریلہ گاوں میں داخل ہوگیا جس سے 3 گھر مکمل طور تباہ جبکہ گندم اور آلو کی کھڑی فصلیں سیلاب کی نذر ہوگئیں۔ گرم چشمہ، گبور اور موشین گول کے علاقے سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے، گرم چشمہ روڈ مختلف مقامات پر بہہ گیا، شاہ سلیم روڈ اوشیاک کے مقام پر سیلابی ملبے کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت امن کے قیام میں ناکام ہو چکی، بلاول بھٹو