ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں امریکی خاتون اتھلیٹ نیا علی حادثے کا شکار

امریکا میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں خواتین کی سو میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں دفاعی چیمپئن امریکا کی نیا علی آخری لمحات میں حادثے کا شکار ہونے کے بعد مقابلے سے باہر ہو گئی ہیں،

33 سالہ نیا علی دوڑ کے آغاز سے ہی سب سے آگے تھیں تاہم جب وہ آخری رکاوٹ عبور کر رہی تھیں تو ان کا پائوں رکاوٹ سے ٹکرایا جس کے باعث وہ اپنا توازن برقرار رکھنے میں ناکام رہیں اور ریس ہار گئیں، خواتین کی سو میٹر رکاوٹوںکی ہیٹس میں جمیکا کی برٹنی اینڈرسن نے فاصلہ 12.59 سکینڈ سے طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، نیا علی نے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، ریس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ میں اس طرح کے حادثے کا شکار ہوئی ہوں اور اس پر مجھے بہت زیادہ دکھ ہے کیونکہ میری ساری محنت ضائع ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان