سری لنکا نے پہلے روز 6 وکٹوں پر 315 رنز

سری لنکا نے پہلے روز 6 وکٹوں پر 315 رنز پر پوزیشن مضبوط کرلی

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان گال میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک میزبان سری لنکا کی ٹیم نے پہلی اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے،

جس وقت دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو نیروشان ڈیکوالا 42 اور دونیتھ ویلالاگے 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 80 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ اوپنر اوشادا فرنیندو نے 50، کپتان دیموتھ کورنارتنے نے 40، انجیلو میتھوز نے 42 اور دننجیا ڈی سلوا نے 33 رنز سکور کئے، پاکستان کی جانب سے محمد نواز دو جبکہ نسیم شاہ، نعمان علی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قبل ازیں سری لنکا کے کپتان دیموتھ کورنارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان کی ٹیم نے دو تبدیلیاں کرتے ہوئے بیٹر اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو جبکہ ان فٹ شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل