ڈپٹی سپیکررولنگ

سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر سماعت

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں پرویز الہٰی کی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف درخواست پر سماعت جاری ہے ۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہاہے ۔ 3 رکنی بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
ہفتے کے روز عدالت نے حکم دیا تھا کہ پیر تک حمزہ شہباز صرف بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ امور سرانجام دیں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم پیر یا منگل کو فیصلہ سنا دیں گے۔
عدالت کی جانب سے تمام فریقین کے وکلا کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو بھی عدالت طلب کر رکھا ہے، پرویز الہٰی سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما عدالت حاضر ہوں گے۔ ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے خط کی تصدیق کے لیے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب حکومتی اتحاد نے سپریم کورٹ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر فل کورٹ بنچ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر قانون