حمزہ شہباز نے فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی

ویب ڈیسک: ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔
درخواست میں آرٹیکل 63 اے کی نظرثانی درخواستوں اور الیکشن کمیشن کے خلاف منحرف ارکان کی اپیلیں بھی ایک ساتھ سننے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی 22 جولائی کو دی گئی رولنگ درست ہے۔ منحرف ارکان کےالیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف اپیلیں زیرالتوا ہیں وہ بھی سنی جائیں۔ درخواست میں یہ بھہ کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کیخلاف عمران خان کی ہدایات کو تسلیم کیا۔منحرف ارکان کی اپیلیں منظور ہوئیں تو 25 منحرف ارکان کے ووٹ بھی گنتی میں شمار ہوں گے۔ چودھری شجاعت کاایم پی ایزکولکھا خط آئین اور قانون کےمطابق درست ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر