خواجہ سرا قتل

پشاور میں ایک اور خواجہ سرا قتل

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے دلہ زاک روڈ پر ملزم نے فائرنگ کر کے شہناز نامی خواجہ سرا کو قتل کر دیا۔
دلہ زا ک روڈ پر شبقدر کے رہائشی خواجہ سرا شہناز کو ملزم نے زبانی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ پولیس کے طابق ملزم نے زبانی تلخ کلامی کے بعد خواجہ سراشہناز پر فائرنگ کی جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ مقتول خواجہ سرا شہناز کا تعلق شبقدر سے ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت کی بیٹی آصفہ بھٹو نے رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا