دعا زہرہ کیس

دعا زہرہ کیس پر بیان دینا حرا مانی کو مہنگا پڑ گیا

حرا مانی ایک مقبول اور ورسٹائل پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں جو ایک طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ حرا ان اداکارائوں  میں سے ایک ہیں جو اکثر شہ سرخیوں میں  رہتی ہیں۔

اس بار دعا زہرہ کیس کے حوالے سے حرا مانی کا بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حرا مانی نے بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ دعا اور ظہیر ہمیشہ ساتھ رہیں۔

مزید پڑھیں:  سپر ہٹ کامیڈی ہارر فلم 'استری 2' نے 'باہوبلی 2' کے بعد 'پٹھان' کو بھی پچھاڑ دیا

دعا زہرہ کیس کے حوالے سے حرا کے تازہ بیان کے سوشل میڈیا پر آنے کے فوراً بعد ہی سوشل میڈیا صارفین  نے اداکارہ کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک صارف  نے حرا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اس درد کو محسوس نہیں کر سکتی کیونکہ وہ ایک بیٹی کی ماں نہیں ہے۔ ایک اور صارف نے سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بڑی واہیات بات کی ہے آپ نے اچھی تو پہلے بھی نہیں لکتی تھیں مگر اب آپ زہر لگتی ہو، ایک صارف نے لکھا ہے کہ میری خواہش ہے کہ تمہاری بیٹی یا بیٹا بھی ایسا ہی کرے اور آپ بھی تم جیسی ہی دعا کریںگے انشاء اللہ۔

مزید پڑھیں:  امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کا کبھی ماں نہ بن سکنے کا انکشاف