شاہ محمود قریشی

ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک: حکمران اتحاد کے عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ پر تحریک انصاف رہنما شاہ محمود قریشی نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا ہے، عدالتی فیصلہ مسترد کرنے والوں کو پوری قوم مسترد کرے گی۔
پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے اپنے سیاسی دیوالیہ پن کا اظہار کیا ہے، عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کہا گیا کہ ہم بائیکاٹ کریں گے، ضمنی الیکشن کی طرح آئندہ بھی قوم انہیں مسترد کرے گی۔
شاہ محمودقریشی نے کہا کہ جج صاحبان نے بردباری اور صبر کے ساتھ ان لوگون کی بدتمیزی کو برداشت کیا، اگر بینچ پر اعتراض تھا تو یہ دلائل کیوں دیتے رہے؟ اتنے اہم معاملے پر اٹارنی جنرل ملک سے باہر چلے گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، انسداد پولیو مہم، مقرر اہداف کا حصول ٹیم ورک سے ممکن ہے، علی امین گنڈاپور