نون لیگ میں جمہوریت ہوتی تو حمزہ شہباز استعفیٰ دیتے، فواد چودھری

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن میں زرا سی بھی جمہوریت ہوتی پنجاب کے الیکشن کے بعد حمزہ شہباز استعفیٰ دیتے۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا اصل مسئلہ سیاستدانوں کا عوام کے فیصلے نہ ماننا ہے،اگر ملسم لیگ ن میں زرا سی بھی جمہوریت ہوتی پنجاب کے الیکشن کے بعد حمزہ شہباز استعفیٰ دیتے اور ن لیگ اپنی پنجاب کی قیادت کو تبدیل کرتی اپنی غلطیوں پر نظرثانی کرتی، اس کی بجائے ہر صورت کرسی سے چمٹے رہنے کی پالیسی چل رہی ہے۔
فواد چودھری نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جب عوام نے آپ کے خلاف فیصلہ دے دیا ڈپٹی اسپیکر خرید کر عدالتوں کو بلیک میل کرنے سے آپ کیسے حکومت میں رہ سکتے ہیں؟
فواد چودھری نے مزید کہا کہ چند صحافی خرید کر رائے عامہ نہیں بنتی اب انفرادیت کا دور ہے ہر شخص خود فیصلہ کرتا ہے 1985 کی سیاست اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں