بلوچستان میں شدیدبارشوں سے تباکاریاں، 104 اموات

ویب ڈیسک: بلوچستان میں مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 104 ہوگئی۔
بلوچستان میں مزید2 بچےبارش کی نذر ہوگئے جس سے صوبے میں اموات کی تعداد 104 جبکہ 61 افراد زخمی ہوئے۔ بارشوں کےدوران جاں بحق ہونے والوں میں 40 مرد، 30 خواتین اور 34 بچے شامل ہیں۔ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، حضدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی اور سبی میں ہوئیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبےمیں اب تک 6 ہزار63 مکانات اور املاک کونقصان پہنچا ہے۔ 2536 مکانات مکمل تباہ جبکہ ایک ہزار417 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ بارشوں میں 565 کلو میٹرپرمشتمل 4 مختلف شاہراہیں متاثر ہوئیں اور712 مال مویشی بھی مارے گئے۔ بارشوں سے ایک لاکھ 97 ہزار930 ایکٹر پرکھڑی فصلیں تباہ ہوئیں اور سولر پلیٹس اور ٹیوب ویلز کونقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:  علامہ اقبال کا 147واں یوم ولادت آج عقیدت سے منایا جا رہا ہے