پاکستان کیخلاف 323 رنز کی مجموعی برتری

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 323 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے گال میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک سری لنکا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا لئے ہیں جس کے بعد اسے پاکستان پر مجموعی طور پر 323 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے ستائیس اور دننجیا ڈی سلوا 30 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے نمایاں سکورر انجیلو میتھوز رہے جنہوں نے 35 رنز بنائے جبکہ دنیش چندی مل اکیس رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے دو جبکہ یاسر شاہ، محمد نواز اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قبل ازیں تیسرے روز صبح پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے پہلی اننگز کے سکور 378 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 231 رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی جس کے بعد میزبان سری لنکا کو پاکستان کیخلاف 147 رنز کی برتری مل گئی تھی ، پاکستان کی جانب سے سب سے نمایاں سکورر سلمان علی آغا رہے جنہوں نے 62 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق 32 رنز بنا پائے، سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے پانچ، پراباتھ جے سوریا نے تین، فرنینڈو اور ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست