انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نےیورو فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

انگلینڈ کی ویمنز فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے سویڈن کی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست دیکر یورو چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم 2009 کے بعد پہلی مرتبہ یورو فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل تک پہنچی ہے، اس کامیابی کے بعد انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے اپنے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ 19 میچوں تک بڑھا دیا ہے ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل مقابلے کے پہلے پچیس منٹ میں سویڈن کی ٹیم نے انگلینڈ کو دبائو کا شکار رکھا اور کئی حملے بھی کئے تاہم ان کی جانب سے گول سکور نہ ہوسکا، میچ کے 34 ویں منٹ میں انگلینڈ کی میڈ نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جبکہ میچ کے 48 ویں منٹ میں برائونز نے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے برتری کو ڈبل کردیا، روسو نے میچ کے 68 ویں منٹ میں تیسرا اور کربی نے 76 ویں منٹ میں چوتھا گول کرتے ہوئے ٹیم کی فائنل میں رسائی کو کنفرم کردیا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈکا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ