ورسٹر شائر نے کاشف علی سے پروفیشنل معاہدہ کرلیا

ورسٹرشائر کائونٹی کے بیٹر کاشف علی کے ساتھ کائونٹی نے پروفیشنل معاہدہ کرلیا ہے جس کے مطابق وہ ورسٹر شائر کیلئے 2024 کے سیزن کے اختتام تک کھیلیں گے، چوبیس سالہ کاشف علی جو اس سے قبل نیشنل کائونٹی بیڈفورڈ شائر کی جانب سے دو سیزن کھیل چکے ہیں کو ورسٹر شائر نے عبوری طور پر شامل کیا تھا تاہم ان کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ورسٹر شائر نے ان سے یہ معاہدہ کیا ہے، کاشف نے اپنے ڈیبیو میچ میں ڈویژن ٹو میچ میں نصف سنچری سکور بھی کی تھی، معاہدہ کے حوالے سے کاشف علی کا کہنا ہے کہ پروفیشنل کرکٹ کھیلنا ان کا خواب تھا اور انہیں خوشی ہے کہ ورسٹر شائر نے ان سے معاہدہ کرلیا ہے، پوری کوشش ہو گی کہ کائونٹی کی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائوں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار