کامن ویلتھ گیمز کی فلیگ ہوسٹنگ تقریب آج اور افتتاحی تقریب برمنگھم میں ہو گی

کامن ویلتھ گیمز کی ویلکم اور فلیگ ہوسٹنگ کی تقریب آج بروز بدھ27 جولائی کو منعقد ہوگی جبکہ افتتاحی تقریب 28 جولائی کو الیگزینڈااسٹیڈیم برمنگھم میں ہوگی گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کی ہاکی، کرکٹ،باکسنگ،ٹیبل ٹینس،ایتھلیٹکس،اسکوش اور سوئمنگ کی ٹیمیں اور پیرا ایتھلیٹ برمنگھم پہنچ گئے ہیں گیمز کیلئے بنائے گئے چاروں ولیجز میں ایس او پیزپرمکمل عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالدمحمود نے کامن ویلتھ گیمز کیلئے برمنگھم میں بنائے گئے چاروں ولیجزکادورہ کیا اور مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزسے ملاقات کی اس موقع پر قومی دستے کے شیف ڈی مشن محمد عابدقادری گیلانی اور ڈپٹی سی ڈی ایم میجر (ر) ماجدوسیم نے کھلاڑیوں کی رہائش سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے سیکریٹری جنرل پی او اے کو بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر