کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے برمنگھم میں موجود قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ڈوپنگ کنٹرول آفسیر نے پاکستان ہاکی ٹیم کے دواور سوئمنگ کے ایک کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ لیا ہے قومی ہاکی کے دوکھلاڑیوں کا کوویڈ ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے جنہیں آئسولیٹ کردیا گیا ہے، کہا جا رہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں میں کووڈ کے کوئی اثرات نہیں ہیں تاہم ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑی مقابلوں تک اپنی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد ٹیم کو دستیاب ہونگے۔
