سیدو شریف ہسپتال میدان جنگ بن گیا، حالات کشیدہ

ویب ڈیسک: سوات سیدو شریف ہسپتال میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا، ہسپتال کلاس فور ملازمین اور پولیس کےدرمیان تصادم سے حالات کشیدہ ہو گئے۔
کلاس فور ملازمین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی، ایک دوسرے پر مکے ڈنڈے برسا دیے۔ جھڑپ کے دوران پولیس نے کلاس فور ملازمین پر لاٹھی چارج کیا۔ ملازمین پولیس اہلکاروں سمیت ایس ایچ پر بھی جھپٹ پڑے۔ پولیس سے تصادم کے بعد کلاس فور ملازمین نے سیدوشریف ہسپتال کا کیجولٹی بند کردیا جس کے باعث مریضوں کوشدید مشکلات کا سامنا رہا۔
کلاس فور ملازمین نے سیدو شریف مینگورہ سڑک کو بھی بند کر دیا سوات سٹی میئر اور دیگر اور دیگر سرکاری اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے متعدد سرکاری ملازمین گرفتار کر کے حوالات منتقل کردیا ۔ انتظامیہ نے سیدو شریف ہسپتال کے سامنے مرکزی سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں بینک لوٹنے کی کوشش، مزاحمت پر منیجر قتل