نایاب قیمتی مکڑی

نایاب قیمتی مکڑی "ٹیرانٹولا” کی سمگلنگ میں ملوث گروہ گرفتار

ایبٹ آباد وائلڈ لائف ڈویژن کی کامیاب کارروائی،نایاب وقیمتی مکڑی "ٹیرانٹولا” کی سمگلنگ میں ملوث گروہ کو گرفتار

ویب ڈیسک:محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے ایبٹ آباد وائلڈ لائف ڈویژن کے انٹیلی جنس ونگ نے کامیاب کارروائی،
کامیاب کارروائی کے دوران انٹیلی جنس ونگ نے نہایت قیمتی اور نایاب مکڑی "ٹیرانٹولا” کی سمگلنگ میں ملوث سمگلر گروہ کو گرفتار کرلیا۔
انٹیلی جنس ونگ نے خان پور سے بٹگرام تک ٹیرانٹولا مکڑی کی سمگلنگ میں ملوث سمگلر گروہ کو گرفتار کرنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کیلئے ملزمان کو تفتیشی برانچ کے حوالے کر دیا۔

مزید دیکھیں :   کور کمانڈر پشاور تبدیل، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات