کامن ویلتھ گیمز میں انعام بٹ اور بسمہ معروف

کامن ویلتھ گیمز میں انعام بٹ اور بسمہ معروف افتتاحی تقریب میں قومی پرچم اٹھانے کیلئے نامزد

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے ریسلر انعام بٹ اور کرکٹر بسمہ معروف کو کامن ویلتھ گیمز برمنگھم کی افتتاحی تقریب میں قومی پرچم اٹھانے کے لیے نامزد کیا ہے۔

محمد انعام اس سے قبل کامن ویلتھ گیمز میں بھی تمغے جیت چکے ہیں اور ورلڈ بیچ گیمز میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کر چکے ہیں۔ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا
مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین محرک ہیں۔ وہ پاکستان کے لیے 118 ویمن ون ڈے انٹرنیشنل اور 114 ویمن ٹی ٹوئنٹی کھیل چکی ہیں۔