ماں بیٹا جاں بحق

جمرود میں کمرے کی چھت گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق

ویب ڈیسک: جمرود کے مختلف علاقوں میں رات گئے موسلادھار بارش کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہو گئے۔
جمرود کے علاقے نئی آبادی میں کمرے کی چھت گرنے سے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق چھت کے ملبے تلے ماں اور بیٹا جاں بحق جبکہ تین بچوں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ بچوں کو بچی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ علاقہ شاکس اور ملک آباد میں بھی بارش کے باعث گھروں کی دیواریں گر گئیں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی