یوکرین جنگ

یوکرین جنگ نے روس کو کمزور کر دیا ہے، امریکی وزیر خارجہ

ویب ڈیسک: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ روس دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ سیاسی اور اقتصادی طور پر ترقی کر رہا ہے لیکن یوکرین کی جنگ نے روس کو بہت کمزور کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی عوام اپنے وطن کے دفاع اور اپنی ثقافت کے تحفظ کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں اور دنیا کے کئی ممالک نے روس کے اقدامات کی مذمت کی ہے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ جب سے روس یوکرین تنازع شروع ہوا ہے نیٹو مزید متحد ہو گیا ہے بلنکن نے کہا کہ روس کے خلاف جو اقتصادی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ توانائی اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد اور 1000 سے زائد کمپنیاں جنگ شروع ہونے کے بعد روس چھوڑ چکی ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اس سال روسی درآمدات میں 50 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے، روسی بجٹ خسارے میں ہے اور دولت کا نصف بیرون ملک حصہ منجمد کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں میں بھرتیوں پر پابندی ختم