پاکستان کی ٹیم 188 کے سکور پر پویلین لوٹ گئی

پاکستان کی آدھی ٹیم 188 کے سکور پر پویلین لوٹ گئی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے گال میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچوں دن کھانے کے وقفے تک پاکستان کی آدھی ٹیم 188 کے سکور پر پویلین لوٹ چکی ہے،

پاکستان کی ٹیم کو جیت کیلئے سری لنکا کی جانب سے 508 رنز کا ہدف ملا تھا، پانچویں روز جب پاکستان کی ٹیم نے صبح بیٹنگ کا آغاز 89 رنز ایک کھلاڑی پر کیا تو امام الحق 49رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اس کے بعد محمد رضوان 37،فواد عالم 1 اور سلمان علی آغا 4رنز بنا کر پویلین جا بیٹھے،

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

پاکستان کو جیت کیلئے اب بھی 320 رنز درکار ہیں جبکہ سری لنکا کو میچ جیت کر سیریز برابر کرنے کیلئے پاکستان کی پانچ وکٹیں درکار ہیں وکٹ پر اس وقت کپتان بابر اعظم چٹان کے طرح 76 رنز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے پرابھاتھ جے سوریا نے تین جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر