بچیوں کا درندہ قاتل

معصوم بچیوں کا درندہ قاتل پولیس کی گرفت میں آگیاہے، آئی جی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: پشاور میں 3 بچیوں کو زیادتی کے بعد بے دردی سے کرنے والا درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پشاور میں بچیوں کو زیادتی اور بربریت کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا قاتل قانون کی گرفتار میں آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیس ہمارے لیے چیلنج تھا۔ پولیس پر بہت تنقید ہوئی کہ پولیس کچھ نہیں کررہی، ہماری ترجیح تھی اس واقعے میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کرے۔
آئی جی کا کہنا تھا کہ پہلے دو واقعات سے پولیس کو کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا، تیسرے واقعے کے بعد جو سراغ ملے اس پر کام شروع کیا گیا۔ ہزاروں گھنٹوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی ہزاروں نمبرز کی جیوفیکسینگ کی۔
آئی جی معظم جاہ انصاری نے مزید کہا کہ ملزم کے تینوں جرائم میں ممثاثلت اتوار کادن تھا، یہ سیلریل کلر تھا اتوار کےدن معصوم بچیوں کوقتل کرتا تھا۔ ملزم سہیل پشاور کا رہائشی ہے پیشے سے درزی کا کام کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان، تمام سکول یکم اپریل سے بند